اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت،دفاع کی صلاحیت بڑھے گی، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی


کراچی: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت سے دفاع کی صلاحیت بڑھے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت اور اے ٹی آر 79 طیارے کو رول آؤٹ کرنے کی تقریب ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے۔

دونوں طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہیں جبکہ جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کے بیڑے میں آپریشنل صلاحیت بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرہند میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ کا ہونا ضروری ہے اور پاکستان کے لیے ایک مضبوط میری ٹائم دفاع اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید طیاروں کی شمولیت سے بحریہ کی سمندری حدود کی حفاظت و دفاع کی صلاحیت بڑھے گی۔


متعلقہ خبریں