آرمی چیف نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ میں نو تزئین شدہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 501 سینٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا نام چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ رکھ دیا گیا ہے۔ اسپورٹس گراؤنڈ راولپنڈی، اسلام آباد کے طلبا اور کرکٹ کلبوں کو کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور صحت مند کھیلوں کا ماحول فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت،دفاع کی صلاحیت بڑھے گی، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کے نام سے نئے تعمیر شدہ 501 سینٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ کرکٹ گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیا گیا تاکہ کرکٹ شائقین بالخصوص راولپنڈی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو جدید ترین کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور کرکٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں