آڈیو لیکس کے معاملےپر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب

حکومت کا مختصر وقت باقی ہے، بہتری لانی ہے، کوشش کریں لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو، وزیراعظم

وزیر اعظم  شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پروفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آڈیو لیکس کا معاملہ زیر غور آئےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق  کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونےو الےقومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی تھی ۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ  اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اجلاس  میں مشاورت کے بعد سائیبرسکیورٹی سے متعلق’ لیگل فریم ورک‘ کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔وزیراعظم ہاﺅس سمیت دیگر اہم مقامات، عمارات اور وزارتوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات  پر اتفاق کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں