پیپلزپارٹی کا عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

ملک کو کون چلا رہا ہے؟ لاڈلے کا تحفظ کر رہے ہیں، عدالتوں میں سیاست آگئی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملک کے مفادات کا تحفظ کرنے کا حلف اٹھایا تھا لیکن افسوسناک گفتگو عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کے وزیر اعظم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم کی سیاست کی اور میں پہلے دن سے کہہ رہی ہوں یہ عمران بچاؤ تحریک ہے اور عمران خان اپنی سیاست کو بچانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا

شیری رحمان نے کہا کہ سائفر پر کھیلنے کے بیانیے سے عمران خان کو فائدہ پہنچا ہو گا لیکن پاکستان کو نقصان ہوا ہے اور سائفر پر کھیلنے کا معاملہ سنگین ہے جو معافی تلافی سے ختم نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں