پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کو ہو گا، اوگرا

Petrol

اسلام آباد: ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کی رات کو ہی ہو گا۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کی رات کو ہی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

ترجمان اوگرا نے کہا کہ بےبنیاد خبروں سے مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع ہے تاہم اس کمی کا اعلان 30 ستمبر کی رات کو ہو گا لیکن اس سے قبل ہی سوشل میڈیا پر بےبنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں