سمندری طوفان”ایان” فلوریڈا سے ٹکرا گیا


سمندری طوفان” ایان” نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی۔

امریکی ریا ست فلوریڈا  میں سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارش سے ریاست میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

اس طوفان کو  امریکا کی100سالہ تاریخ میں سب سے بڑا طوفان قرار دیا جا رہا ہے جس میں ہوا کی رفتار ڈیڑھ سو میل یعنی 240 کلومیٹر فی گھنٹہ  ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 10ملین ڈالر امداد کا اعلان

تیز ہواؤں سے بجلی کے پول اور ٹریفک سگنل گر گئے۔ درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔

فلوریڈا میں معمولات زندگی درہم برہم ہیں اور مختلف علاقوں میں دس لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

ساحلی علاقوں میں پچیس لاکھ افراد پر مشتمل آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

امریکی میڈیا نے سمندری طوفان کو کیٹیگری فور قرار دے دیا ہے ، فلوریڈا میں پہلےہی ایمرجنسی نافذ ہے،اسکول اور ایئرپورٹس بند ہیں۔

 


متعلقہ خبریں