سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور


اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شاہنواز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے ملزم شاہنواز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ ایاز امیر کو موبائل فون کی سپرداری دی جائے۔

جج نے حکم دیا کہ اگر اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے تو موبائل فون واپس کریں۔

پولیس نے شاہنواز امیر کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی اور تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ اکاؤنٹ کی تفصیل لینی ہے ملزم مختلف اوقات میں رقم منگواتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم

جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ ابھی کتنے دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے ؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ آج تک 5 روزہ جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے۔

عدالت نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا۔ ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی اور شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔

شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی جبکہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی 3 ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا اور پھر دونوں نے شادی کر لی۔


متعلقہ خبریں