ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے،وزیراعظم


 وزیر اعظم شہباز شرہیف نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج انصاف ہو گیا اور ہماری بےگناہی ثابت ہو گئی، مریم نواز

ان کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔نام نہاد احتسابی نظام کو شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔


انہوں نے  کہا ہے کہ کیس میں بریت پر مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے  مریم نواز اور  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایوان فیلڈ ریفرنس میں بری کردیا ہے۔

یہ بھہ پڑھیں:مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرایون فیلڈ ریفرنس میں بری

عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دے دی گئی ہیں۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب مریم نواز کےخلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔


متعلقہ خبریں