شہباز شریف بہت شکریہ آپ نے آڈیو لیک کی، عمران خان


مظفر آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف بہت شکریہ آپ نے آڈیو لیک کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نریندر مودی نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا تو میں وزیر اعظم تھا اور ہم نے ہندوستان سے تعلقات ختم کر لیے اور فیصلہ کیا ہم کبھی کشمیریوں کی قربانیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ جب سے یہ امپورٹڈ حکومت مسلط ہوئی یہ ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تمھارا خاص شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ تم نے میری میرے پرنسپل سیکرٹری سے بات چیت لیک کر دی اور آپ نے ثابت کر دیا کہ وہ مراسلہ حقیقت ہے۔ یہ ہمارے ایمبیسیڈر اور امریکی سفیر کا مراسلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے،وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ وہ کہتا ہے عمران خان کو شکست نہ دی تو نقصان اٹھانا پڑے گا لیکن مجھے نقصان پہنچاتے پہنچاتے آپ نے اپنا بیڑہ غرق کر لیا۔ اگر تم شہباز شریف کو لے آئے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا اور وہ کہتا ہے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑے گا اور پھر اس کے بعد ہمارے لوگ لوٹے ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندوستان سے تجارت بند کی ہوئی ہے لیکن پتا چلا مریم نے داماد کے لیے ہندوستان سے مشینری امپورٹ کی، آگے سے وہ کہتا ہے ابھی اسحاق ڈار آیا ہے اس کو سارے راستے پتا ہیں کیونکہ یہ چھپ چھپ کر ان کے ساتھ خفیہ تعلقات بنا رہے ہیں اور انہیں کشمیریوں کی قربانیاں نہیں بلکہ پیسہ عزیز ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم پرنسپل سیکرٹری کو کہتا ہے قوم کے ٹیکس کے پیسے اور طریقہ نکالیں گے اور شہباز شریف امریکہ میں مہنگے مہنگے ہوٹلوں میں ٹھہرا ہے جبکہ سندھ کے لوگ سیلاب کے عذاب میں ہیں۔ گھروں کا اناج ختم ہو گیا اور کپاس کی فصل گئی، لوگ سڑکوں پر ہیں لیکن بلاول امریکہ جا کے کیا کہانی سنا رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈر کی امت ہیں۔ شہباز شریف کہتا ہے مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے، اگر ملک کو تباہ کرنا ہے تو ایسے چوروں کو مسلط کردو لیکن ہم ان چوروں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ میں اپنی قوم کو کال دینے والا ہوں اور جب میں کال دوں گا تو آپ نے حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس اکٹھا کیا اور ہم کبھی کشمیریوں کی قربانیوں پر سودا نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں