سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

GOLD PRICE

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 886 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 86 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالرکو ریورس گیئر لگ گیا، 229 روپےکا ہوگیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وطن لوٹنے کے بعد سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار کی سطح پر آگیا تھا تاہم آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں