حکومت بلوچستان کے چینی باشندوں کیلئےسیکیورٹی اقدام بہترین ہیں، چینی قونصل جنرل


چینی قونصل جنرل لی بائی جن نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے چینی باشندوں کیلئےسیکیورٹی اقدام بہترین ہیں۔   

کراچی میں  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے، حکومت نے سیکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے ہیں،چینی کمپنیوں اور شہریوں کی سیکیورٹی پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلح افواج کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر مشکور ہیں،صوبائی حکومتیں بھی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کررہی ہیں،حکومت بلوچستان کےچینی باشندوں کیلئےسیکیورٹی اقدام بہترین ہیں۔

سیکیورٹی مزید بہتر کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ: مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چینی باشندوں کو اضافی سیکیورٹی گارڈ فراہم کئے گئے ہیں،اس اقدام کا مقصد چینی باشندوں کواحساس تحفظ دلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر ہوگی، ہمارا مستقبل روشن ،امن و امان کی بہتر صورتحال میں سرما یہ کار آئیں گے جس سے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں