پبلک سیکٹر میں 2 ہزار میگاواٹ شمسی بجلی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری


وزیر اعظم شہباز شریف نے پبلک سیکٹر میں 2 ہزار میگاواٹ شمسی بجلی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری دیدی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں 10 ہزار میگاواٹ کے سولرائیزیشن کے منصوبے کا اجراکرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سولرائیزیشن کےمنصوبے سے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی، منصوبے سے ملک کا انحصار مہنگے ایندھن پر چلنے والے منصوبوں سے ختم ہوگا۔

اب مہنگے تیل سے نہیں شمسی توانائی سے بجلی پیدا ہوگی، وزیراعظم کی منظوری

ان کا کہنا تھا کہ سولرائیزیشن کےمنصوبے سےقیمتی زرِ مبادلہ کی بچت ہوگی ، چاروں صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلز کو ترجیحی بنیادوں پر سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی کے استعمال سے ڈسٹری بیوشن و لائن لاسز ، بجلی کی چوری اور گردشی قرضوں میں اضافے کے مسائل کا بھی سدباب ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیز کو خود مختار ضمانت دی جائےگی۔


متعلقہ خبریں