ٹرانسجینڈر ایکٹ کو میڈیکل کے ساتھ لنک کیا جا رہا ہے، قمر زمان کائرہ

qamar zaman kaira

وزیراعظم کے مشیر و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا گیا ہے اور اسے میڈیکل کے ساتھ لنک کیا جا رہا ہے۔ اس کے اندر وراثت کے حوالے سے اور دیگر شرعی امور پر بات ہونی ہے یہ ایکٹ ابھی پاس نہیں ہوا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس پورے خطے میں خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ برا سلوک ہوتا ہے، یہ ہمارے بہن بھائی اور بچے ہیں مگر ہم نے انہیں مسترد شدہ رکھا، اس میں ہم بحیثیت معاشرہ ذمہ دار ہیں۔

ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا اس میں میڈیکل سرٹیفیکٹ سے متعلق بھی شق رکھی گئی جس پر چند جماعتوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مرد سے بھی پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ مرد ہے میڈیکل سرٹیفیکیٹ دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ قانون اچھے ارادے سے بنائے جاتے ہیں لیکن جب عمل ہوتا ہے تو اس میں موجود سقم نظر آتے ہیں۔


متعلقہ خبریں