امریکی وزیر خارجہ کو پاک چین تعلقات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو پاک چین تعلقات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر میں چین سے بات کروں گا تو وہ میرے اور چین کے درمیان بات چیت ہو گی۔ اگر مستقبل قریب میں قرضوں کو ری شیڈول کرنے کی ضرورت ہوئی تو میں بات کروں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے باعث بھی مہنگائی اور معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں۔

پاک چین تعلقات لین دین ہی نہیں بلکہ مستقل دوستی ہیں، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ 2010 میں ہم نے بھارت کے ساتھ تجارت کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اس وقت ماحول بدل چکا ہے، کشمیر میں اگست 2019 کا بھارتی اقدام،مودی کا مسلمانوں کیساتھ سلوک سب کےسامنے ہے،اس وقت مجھےبھارت کے ساتھ بات چیت کا ماحول نظر نہیں آ رہا،

انہوں نے کہا کہ دنیا افغان حکومت سےکہہ رہی ہےان کی سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونی چاہئے، افغانستان میں ڈرون حملے میں ہمارا کوئی کردار یا معاونت نہیں، نہ کچھ ہمارے علم میں تھا۔


متعلقہ خبریں