عمران خان کے الزامات مسترد، سازشی نظریات بدقسمتی ہیں صداقت نہیں، ڈونلڈ بلوم


امریکہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ سازشی نظریات بدقسمتی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ آزاد ،خوشحال اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، معمول کی سفارتی ملاقاتوں میں ایشوز پر کبھی اتفاق ہوتا ہے کبھی نہیں ہوتا ہے، توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سے تعاون کریں گے، ہم موسمیاتی تبدیلی پر کام کر رہے ہیں جوموجودہ وقت کا اہم مسئلہ بن چکا ہے، علاقائی سلامتی پاکستان اوراس کے ہمسایہ ممالک کےلیے اہم مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر پر کھیلیں، امریکا کا نام نہ لیں، عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے نئے راستے تلاش کرے گا، پاکستان کو بین الاقوامی تجارتی طریقے کو تبدیل کرنے پر سوچنا ہوگا، پاکستان کے پاس افراد قوت ، ہنر اور مہارت بہت زیادہ ہے، امریکہ اور پاکستان مل کر عملی طور پر مسائل سے نمٹتے ہیں۔


متعلقہ خبریں