کابل میں اسکول کے باہر دھماکہ، 19 افراد جاں بحق


کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں اسکول کے باہر دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والا دھماکہ انتہائی شدید تھا جو کابل کے علاقے دشت پرچی میں ہوا۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق دھماکہ خودکش تھا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض مسترد کر دیا

افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

اسکول کے باہر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں میں بڑی تعداد طلبا کی ہے جو انٹری ٹیسٹ دینے کے لیے سینٹر آئے تھے۔


متعلقہ خبریں