کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمہارا؟ فیصل کنڈی کا عمران سے سوال

فضل الرحمٰن چلے ہوئے کارتوس ہیں، وہ سیاست میں آ نہیں جارہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

رہنما پیپلز پارٹی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کس نام سے پکاروں، کیا نام ہے تمہارا؟

فیصل کریم کنڈی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کا کیا نام ہے؟ طالبان خان، یوٹرن خان، دھمکی خان یا معافی خان؟ غلط بیانی عمران خان کا وطیرہ اورمنشور ہے، سائفر ڈرامہ پٹ چکا آزادی اور بیانیہ نیا دھوکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کو 14 ارب روپے دیں پھر کال کا شوق پورا کریں۔


متعلقہ خبریں