پلیز کسی کے منہ سے امریکا کا نام نہ نکلے، عمران خان کی نئی مبینہ آڈیو لیک



سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہو گئی، جس میں عمران خان، اعظم خان، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سے سائفر سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

آڈیو لیک میں عمران خان کا کہنا ہے کہ شاہ جی ہم نے کل میٹنگ کرنی ہے ، اس میں ہم نےکہنا ہے کہ وہ جولیٹرہے نا اس کے مرضی کے منٹس لکھ دے، یہ سائفر 8 یا 9 کو آیا تھا، ہم نے امریکنزکا نام کسی صورت نہیں لینا، پلیزکسی کے منہ سے نام نہ نکلے، یہ بہت اہم ہے ہم سب کیلئے کہ کس ملک سے لیٹرآیا ہے، میں کسی کے منہ سے اسکا نام نہ سنوں ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سازشی ذہن کے مالک ہیں، قوم کو تقسیم کیا، وزیر اعظم

جس پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آپ جان کر لیٹر کہ رہے ہیں یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے، عمران خان اس پر کہتے ہیں کہ وہی نا میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے، لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی تھی، آپ پبلک جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں