طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون ہو تو قوم ترقی نہیں کر سکتی، عمران خان


پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون ہو تو قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آیا تو سیمینار میں تھا مگر یہاں تو جلسہ ہو گیا۔ نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں اور تعلیم جتنی بہتر ہو گی اتنے ہی بہترین لیڈر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں چوروں کو این آر او دیا جا رہا ہے۔ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون ہو تو قوم کبھی ترقی نہیں کرتی۔ شریف خاندان کے اربوں روپے کے فلیٹس لندن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلیز کسی کے منہ سے امریکا کا نام نہ نکلے، عمران خان کی نئی مبینہ آڈیو لیک

عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں انصاف نہیں ہوتا وہاں غربت ہوجاتی ہے اور مریم نواز نے کہا لندن میں کیا میری تو پاکستان میں بھی جائیداد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے لیے نیب قوانین تبدیل کیے اور خود کو این آر او دیا۔


متعلقہ خبریں