عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، شیخ رشید

شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا چہرہ ہوتا ہے اور لوگ چہرہ دیکھتے ہیں، کیس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے اور یہ مٹھائی بھی اپنے گھرمیں بانٹتے ہیں۔ جہاں ہر چیز بکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی کیونکہ عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: شریف، زرداری خاندان کے بیرون ملک پیسوں کا پاکستانیوں کو علم ہی نہیں، فواد چودھری

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے جبکہ جیلیں صرف غریبوں کے لیے بنی ہیں۔


متعلقہ خبریں