ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی

ایل پی جی

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کر دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 10 روپے کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 202 روپے ہو گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2374 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 9135 روپے میں فروخت ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کو ہو گا، اوگرا

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ماہِ اکتوبر میں کے لیے اعلان کردہ نئے ریٹ کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر پر 122 جبکہ کمرشل سلنڈر پر 470 روپے کی کمی ہوجائے گی۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں