وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دیدی


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پرریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔

بلوچستان کو ریکوڈک سے 25 فیصد حصہ ملے گا، 8 ہزار نوکریاں دی جائیں گی: وزیر اعلیٰ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریکوڈک کیس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی گئی لیکن اس سے قبل کابینہ میں ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے سے متعلق تفصیلی بحث ہوئی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت قانون کی طرف سے صدر کے ذریعے ریفرنس سپریم کورٹ میں  دائر کیا جائے گا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ریکوڈک پر ہونے والے سیٹلمنٹ معاہدے پر سپریم کورٹ سے رائے بھی لی جائے گی۔

ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب، کابینہ اجلاس میں بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے منعقدہ اجلاس میں بجلی کی بچت اور پیداوار سے متعلق عمل درآمدی لائحہ عمل کی سمری مؤخر کردی گئی جب کہ سیاسی امور اور آڈیو لیکس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں