حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

petrol

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  12 روپے 13 پیسے کمی کے بعد 247روپے43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے۔

سیاسی منافق فون پر پیٹرول مہنگا اورعوام میں سستا کرنے کا کہتے ہیں، شیخ رشید ‏

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئ قیمت 186روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے سسٹم پر بہت لوڈ ہے،  بہت سے لوگوں نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں