سلامتی کونسل:روس نے یوکرینی علاقوں کے الحاق کیخلاف قرارداد ویٹو کردی


 روس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی یوکرینی علاقوں کے الحاق کیخلاف قرارداد ویٹو کردی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سےیوکرینی علاقوں کے روس سے الحاق کے خلاف قرار داد پیش کی گئی۔ قرار داد میں روس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی شدید مزمت  کی گئی۔

امریکہ نے قرار داد میں اقوام عالم سے یوکرینی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔قرار داد میں کہا گیا کہ  24 فروری تک یوکرین سے روسی فوج کا انخلا مکمل  کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کا یوکرین کے 4 علاقوں کو ضم کرنے کا باضابطہ اعلان

روس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔سلامتی کونسل اجلاس سے چین اور بھارت غیر حاضر رہے۔

اس سے قبل  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو اپنے ملک کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔یہ اعلان یوکرین کے ان خطوں میں ایک ریفرنڈم کے بعد کیا گیا جس کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 99 فیصد عوام روس کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔

روسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا علاقوں کے عوام اب ہمارے ہم وطن بن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں