کسان جھکے گا نہیں ،کسان اتحاد کا چوتھے روز دھرنا جاری

رانا ثنا اللہ نے یقین دہانی کرائی ہے صبح مسئلہ حل کریں گے، ہم انتظار کریں گے، چیئرمین کسان اتحاد

اسلام آباد:کسان اتحاد کافیصل ایونیو پردھرناچوتھےروزبھی جاری ہے۔  مظاہرین نے آج ڈی چوک کی جانب پیش قدمی کا اعلان کر رکھا ہے۔

چیئر مین کسان اتحاد خالد حسین  کا کہنا ہے کہ کچھ دیرمیں وزیر داخلہ سے مذاکرات کےلیے جائیں گے۔مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:کسان اتحاد نے حکومت کو کل صبح 11 بجے تک کی ڈیڈ لائن دے دی

ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے کہا ہم بجلی کے یونٹ بڑھا دینگے۔ہمیں ڈرایا دھمکایا گیا، ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔ سیالکوٹ سے بھی مظاہرین کا  قافلہ آ رہا ہے، میرا کسان جھکے گا نہیں۔

چیئرمین کسان اتحاد نے گزشتہ روز کہا  تھا کہ کسان بھائی بھوک سے مر رہے ہیں، اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ میں نے کسانوں سے آج رات تک کا وقت لیا ہے اور اگر کل تک بات نہ مانی تو صبح گیارہ بجے ڈی چوک کا رخ کریں گے۔


متعلقہ خبریں