انوکی نے اپنی ریسلنگ میں مہارت سے ایک پوری نسل پر جادو طاری کیا، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انوکی نے اپنی ریسلنگ میں مہارت سے ایک پوری نسل پر جادو طاری کردیا تھا۔

شہباز شریف نے انوکی کے اہلخانہ اور جاپان کی عوام سے اظہار تعزیت کیا اور انوکی کے ہمراہ اپنی ماضی کی تصویر بھی شیئر کی۔ ساتھ ہی وزیراعظم نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر کے ساتھ اپنی دس سال پرانی یادگار تصویر بھی شئیر کی۔

انہوں نے تصویر کے بارے میں لکھا کہ ریسلر انوکی سے 10 سال قبل لاہور کے ایک اسٹیڈیم میں یادگار ملاقات ہوئی۔


متعلقہ خبریں