سلمان خان کے باڈی ڈبل ساگر پانڈے انتقال کر گئے


نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے باڈی ڈبل ساگر پانڈے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ بالی ووڈ اداکاروں نے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان نے افسوسناک خبر پر ساگر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور افسوس و غم کا اظہار کیا۔

ساگر پانڈے جم میں ورزش کر رہے تھے کہ اس دوران وہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے جوگیشوری ایسٹ میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

45 سالہ ساگر پانڈے نے کئی فلموں میں سلمان خان کے لیے باڈی ڈبل کا کردار ادا کیا اور انہیں سلمان خان کا ہم شکل بھی کہا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹا قد، بڑا ٹیلنٹ، بگ باس 16 کا پہلا کھلاڑی

واقعے کے بعد سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساگر پانڈے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘ میرے ساتھ رہنے کے لیے دل سے شکریہ ادا کر رہا ہوں، ساگر بھائی تمہاری روح کو سکون ملے، شکریہ’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

واضح رہے کہ ساگر کا تعلق اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ سے تھا۔ ساگر بھی اداکار بننے ممبئی آئے تھے لیکن جب انہیں اداکاری میں کوئی خاص کام نہیں ملا تب انہوں نے سلمان خان کے لیے باڈی ڈبل کے طور پر کام کیا۔

ساگر پانڈے 50 سے زائد فلموں میں باڈل ڈبل بنے۔ 1998 میں ساگر پہلی بار فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” میں سلمان کے لیے باڈی ڈبل کرتے نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے “بجرنگی بھائی جان، ٹیوب لائٹ، دبنگ، دبنگ 2 اور دبنگ 3” سمیت دیگر فلمیں کیں۔ ایک پرانے انٹرویو میں ساگر نے بتایا تھا کہ وہ 50 سے زائد فلموں میں باڈی ڈبل بن چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں