حیرت ہے ایک دن میں سب کے کیسز معاف ہو گئے، حماد اظہر


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حیرت ہے ایک دن میں سب کے کیسز معاف ہو گئے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کی جو حالت کی اسے اسحاق ڈار کیسے ٹھیک کریں گے۔ مریم نواز خود مان رہی ہیں مفتاح اسماعیل نے مایوس کیا اور اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ ملکی معیشت کس نے خراب کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جسٹس سسٹم ختم کر کے اسحاق ڈار کو وطن واپس لایا گیا اور اسحاق ڈار جب پاکستان چھوڑ کر گئے تو معشیت کو بھی تباہ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی کیلئے عوام تیاری کر لیں، فواد چودھری

حماد اظہر نے کہا کہ اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے اعدادوشمار میں ہیر پھیر کیا گیا ہے جبکہ ان کے آنے کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر مزید نیچے چلے گئے۔ عالمی برداری نے موجودہ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا کیونکہ پی ڈی ایم کے ہوتے ہوئے ملکی معاشی ترقی کی شرح 0.02 فیصد ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت بڑھ چکی ہے اور عوام کی اشیا خریدنے کی سکت ختم ہو گئی ہے۔ جبر کے ساتھ سیاسی نظام تو کھڑا کر دیا لیکن جبر سے معاشی نظام نہیں چلا سکتے۔ مفتاح اسماعیل نے معیشت کی جو حالت کی اسے اسحاق ڈار کیسے ٹھیک کریں گے۔


متعلقہ خبریں