عمران خان کا لانگ مارچ کی تاریخ جلد دینے کا اعلان

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ جلد دینے کا اعلان کر دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اورمجرموں کو ملنے والے این آر او پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تازہ ترین آڈیو لیکس سمیت اہم امورپربھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کےحوالے سےجامع حکمت عملی پرمفصل مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سےشرانگیزی اور تشدد کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

حکومت کا عمران خان کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان

لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کے اعلان سے پہلے  اسلام آباد اور دیگر تنظیموں کو بھرپور طریقے سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان پشاور اور فیصل آباد ڈویژنز میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر  چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جلد تاریخی لانگ مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اور غریبوں کیلئے الگ الگ قانون سے ملک تباہ ہو رہا ہے، عوام چوروں کے شکنجے سے نجات کیلئے باہر نکلنے کی تیاری کریں۔


متعلقہ خبریں