اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات حوالدار دورانِ ڈیوٹی شہید


اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات پاک فوج کا حوالدار بابر صدیق ڈیوٹی کے دوران شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اسی دوران حملہ آور نے چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار بابر شدید زخمی ہوئے۔

حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔


متعلقہ خبریں