آڈیو لیکس: وفاقی کابینہ کی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری

عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس معاملے پر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس کیس میں عمران خان، ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی۔کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی۔

کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:جج دھمکی کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

کابینہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔

کابینہ کمیٹی کی جانب سے سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔ایف آئی اے دیگر اداروں سے بھی اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں