مسلم لیگ ن کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، پرویز الہیٰ


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے اور ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخالفین کو نظر آ رہا ہے وہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، اسد عمر

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام ہمیشہ یاد رکھیں اور مسلم لیگ ن کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی بلکہ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔

اس موقع پر ہمایوں اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ڈویلپمنٹ کا دور تھا اور اب بھی مختصر مدت میں آپ نے فلاح عامہ کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں