سائفر ریاست کی امانت،خیانت کرنیوالےکو نشان عبرت بنانا چاہیے،مریم نواز

فوٹو: ہم نیوز


 رہنمامسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ سائفر  ریاستِ پاکستان کی امانت ہےاور اس میں خیانت کرنے والے  کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے،،قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے انہیں نشان عبر بنائیں تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سائفر کی تحقیقات سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے، فواد چودھری

انہوں نے عمران  خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر پکڑجانے کے خوف سے سائفر ہی غائب کردیا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتے ہیں مجھ سے سائفرگم گیا۔


متعلقہ خبریں