سیلاب کے باعث بند ہونے والا ریلوے آپریشن جزوی طور پر بحال

سیلاب کے باعث بند ہونے والا ریلوے آپریشن جزوی طور پر بحال

فائل فوٹو


نواب شاہ: حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بند ہونے والے ریلوے آپریشن کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

لاہور تا کراچی مین ریلوے لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور اور پشاور جانے والی دو مسافر ٹرینوں کو آج سے بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔

ہم نیوز کو اس حوالے سے نواب شاہ ریلوے اسٹیشن ماسٹر نے بتایا ہے کہ رحمان بابا اور خیبر میل ایکسپریس کے مقرر اسٹیشن اسٹاپ بھی بحال کردیے گئے ہیں۔

نواب شاہ ریلوے اسٹیشن ماسٹر کے مطابق 5 اکتوبرسے کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور قراقرم مسافرٹرینیں بھی بحال کردی جائیں۔

پاکستان ریلوے کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے، خواجہ سعد رفیق

واضح رہے کہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 26 اگست سے اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں