ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری فیصلہ کن میچ، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ نے چھٹا ٹی 20 جیت لیا، سیریز تین تین سے برابر

ہم نیوز کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے بنائے جانے والے 209 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 142 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود  نے 43 گیندوں پر 56 رنز بنائے جب کہ خوشدل شاہ 27، افتخار احمد 19 اور محمد نواز نے 9 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین اورڈیوڈ ولے نے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ رسی ٹاپلے، عادل رشید اور سام کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر209 رنزبنائے تھے اور جیت کے لیے 210 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان نے 78 ، ہیری بروک نے 46، بین ڈکٹ نے 30، فل سالٹ نے 20 اور ایلکس ہیلز نے 18 رنز بنا ئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

بابر اعظم نے کوہلی کا بڑا ریکارڈ برابر کر دیا

وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی تھی جب کہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس موقع پر کہا تھا کہ انگلش ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق مہمان کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز،محمد رضوان کے نام ایک اور اعزاز

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچوں میں سے تین تین دونوں جیت چکے تھے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے تھے جب کہ لاہور میں شیڈول تین میچز کھیلے گئے۔


متعلقہ خبریں