اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں، وہ ڈیل کے بغیر نہیں آسکتا تھا، عمران خان


ٹیکسلا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں! سن لو، دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال دو، میں اور قوم تیار ہیں۔

آڈیو لیکس: وفاقی کابینہ کی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق ٹیکسلا میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  جب لوگوں کے ضمیروں کا سودا ہو رہا تھا تو غلام سرور خان میرے ساتھ کھڑے رہے، پاکستان کو ایسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے جن کے ضمیر برائے فروخت نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھر پر تیسری بار پولیس بھیجی گئی، حکمرانوں! سن لو، دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال دو، قوم تیار ہے جیل بھیج کر دکھاؤ، جیل جانے کے لیے میں اور قوم تیار ہیں، پاکستان میں حقیقی تحریک کی آزادی چل پڑی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 28 مارچ کو قوم کو مراسلہ دکھایا جس میں سازش واضح تھی، مراسلے میں کہا گیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کردیں گے، صدرمملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مراسلہ چیف جسٹس کو تحقیقات کیلئے بھجوایا، سب سے بڑی ترجمان مریم نے کہاکہ یہ مراسلہ جھوٹ ہے، مریم کو درست رپورٹنگ کرنے پر شاباس دیتا ہوں، نیا ڈرامہ شروع ہوگیا ہے کہ سائفر غائب ہو گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کو کہتا ہوں سائفر کی کاپی دفترخارجہ میں موجود ہے، ہماری حکومت اس لیے ختم کی گئی کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی تھی، بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف مارچ کیا تھا لیکن پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے، پاکستان میں آٹے کی فی کلو قیمت 100 روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔

عمران خان ڈرپوک ہے، اقتدار کیلئے ہر حد پار کر سکتا ہے، آج بھی لاڈلے کی طرح ٹریٹ کیا جا رہاہے، شرجیل میمن

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا، بجلی کی فی یونٹ قیمت ٹیکس کے ساتھ 50 روپے تک پہنچ گئی ہے، پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے، پاکستان کی معیشت ہر روز نیچے جا رہی ہے، حکمرانوں نے کرپشن کے کیسز معاف کرائے اور مہنگائی میں اضافہ کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بزدل آدمی ہے جو ملک سے باہر بھاگ گیا ہے، اسحاق ڈار نواز شریف سے بھی زیادہ بزدل آدمی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں، اسحاق ڈار کو یقین دلایا گیا کہ تمہیں کچھ نہیں ہوگا، اسحاق ڈار ڈیل کے بغیر پاکستان نہیں آسکتا تھا، ہر دوسرے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن پاکستانی قوم نے خوف کے بت کو توڑ دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے 1100 ارب روپے اس قوم کے معاف کروائے ، اس پر میری قوم میرے ساتھ نہیں نکلے گی تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں، مریم نواز کہتی ہے میرے داماد کی مشینری بھارت سے امپورٹ کریں، ہم نے بھارت سے کشمیر میں بھارتی اقدامات کی وجہ سے تجارت بند کی تھی، حقیقی آزادی کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ کا پلان بنا رہا ہوں، زنجیریں گرتی نہیں ہیں توڑنی پڑتی ہیں۔

مخالفین کو نظر آ رہا ہے وہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکسان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو آزاد کروانے کیلئے یہ سارے بت توڑنے ہیں،  جن چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہم نے ان سے جان چھڑانی ہے، تیسری چیز ہم ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے،  ملک کی حقیقی آزادی کیلئے آپ سب نے میرا ساتھ دینا ہے۔

انہوں ںے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں ان کی اربوں روپے کی پراپرٹیز ہیں، مریم نواز نے کہا تھا کہ لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی میری کوئی پراپرٹی نہیں ہے، پاکستان کے پیسوں سے بڑے بڑے محلات خرید کر کہتے ہیں ڈیل کرو، جب بھی ان کو خطرہ ہو گا یہ سب سے پہلے باہر بھاگیں گے۔

سائفر اب بھی موجود ہے سیکیورٹی رسک کی وجہ سے پبلک نہیں کیا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اب پوری تیاری کر رہا ہوں، ہمارا مقابلا مافیا، ڈاکوؤں اور مجرموں سے ہے، 25 مئی کو پولیس نے ہمارے لوگوں پر شیلنگ کی، کپتان تیاری کر رہا ہے، رانا ثنااللہ اور شہباز شریف تیار ہو جاؤ، مجھے آپ کے پلان کا پتہ ہے لیکن میرے پلان کا آپ کو نہیں پتہ، میں ا ن کی ساری پلاننگ کے مطابق تیاری کر رہا ہوں، آپ سب نے تیار رہنا ہے میں کبھی بھی کال دوں گا، پوری پلاننگ کر رہا ہوں آپ سب نے تیار رہنا ہے۔


متعلقہ خبریں