جماعت اسلامی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی معاشی تباہی کی ذمہ دار ہے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے کراچی مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے، کراچی کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہیں، عوام کو تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور پینے کے صاف پانی جیسی سہولتیں تک میسر نہیں ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس،20 سال وزیر اعلیٰ رہا، ایسے فیصلے کیے جس سے خاندان کے کاروبار کو نقصان پہنچا، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 14 سال سے سندھ اور کراچی کو پیپلز پارٹی نے یرغمال بنایا ہوا ہے، حکمران پارٹیوں کی بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار ان کی شکست کی واضح علامت ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے عوام مراعات یافتہ اور حکمران طبقے کے بیچ سینڈوچ بنے ہوئے ہیں۔

اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں، وہ ڈیل کے بغیر نہیں آسکتا تھا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ورکرز کنونشن میں جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں