عمران خان! تم ملک کیخلاف امپورٹڈ اور فارن فنڈڈ سازش ہو، سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، مریم اورنگزیب

پلاسٹک بیگز (plastic bags)

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ اس کا کھیل ایکسپوز ہو گیا ہے، عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا ہے۔

اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں، وہ ڈیل کے بغیر نہیں آسکتا تھا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان! تم ملک کے خلاف امپورٹڈ سازش ہو، تم ملک کے خلاف فارن فنڈڈ سازش ہو جس کا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزرو کرنا ہے، تم ریاست اور قوم کے مجرم ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے مفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا، فارن ایجںٹ نے عوام کے ساتھ غداری کی، عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔

آڈیو لیکس: وفاقی کابینہ کی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان رات کو پاؤں پکڑتے ہو ، روتے ہو، چیختے ہو اور معافیاں مانگتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی مفاد و سلامتی، ملکی آئین، عوام اور کشمیر سے غداری کی۔


متعلقہ خبریں