بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، نیب


اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب افسران اصول کے مطابق کام کر رہے ہیں کیونکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے اور پاکستان کی ترقی و بقا بھی اسی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام توانائیاں استعمال کر رہا ہے اور کرے گا کیونکہ اسی طرح ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن  ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور قومی احتساب بیورو کے آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

چیئرمین نیب نے متعلقہ حکام کو آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن کو دس ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنسز کی موثر پیروی کی بھی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں