نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے کارکن پر تشدد


لاہور: یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن کی تقریب میں اس وقت بد مزگی پھیل گئی جب ایک کارکن  نے میاں نوازشریف سے ہاتھ  ملانے کی کوشش کی تو اسے سیکیورٹی اہلکاروں نے بری طرح زدوکوب کیا۔

میاں نواز شریف اور مریم نواز اسٹیج پر بیٹھے تھے کہ اچانک ایک کارکن بھاگتا ہوا آیا اور میاں صاحب سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی، سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے فوراً دبوچ  لیا اور تشدد کرتے ہوئے اسٹیج سے دور لے گئے۔

اس دوران مریم نواز ہاتھ کے اشارے سے سیکیورٹی اہلکاروں کو منع کرتی رہیں لیکن ہنگامے کے دوران کسی کی توجہ ان کی جانب نہ گئی۔

کچھ  دیر بعد جب معاملہ ٹھنڈا پڑا تو میاں نواز شریف نے کارکن کو اپنے پاس بلایا اور اسے گلے لگایا، خواجہ سعد رفیق نے بھی اس موقع پر اسے گلے لگا کر تسلی دی۔

بعدازاں اپنی تقریر کے دوران مریم نواز نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو عوام اور ان کے قائد کے درمیان رشتے کو سمجھنا چاہئے۔


متعلقہ خبریں