12ربیع الاول کےبعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اورسیاست گرم ہوگی،شیخ رشید


 سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 12ربیع الاول کےبعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اورسیاست گرم ہوگی۔ ڈیل کےتحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائےگا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت میں 74 وزرا میں 22بغیر محکمے کے ہیں۔ یہ ویڈیوآڈیو لیکس کھیل رہے ہیں۔اسحاق ڈار اورمریم نواز ڈیل کی قوم کوسمجھ ہے ،نومبر میں سب کوسمجھ آجا ئے گی۔


ان کا کہنا ہے کہ ڈیل کےتحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائےگا۔عوام کامسئلہ بجلی،گیس،آٹا،مہنگائی ہے،سائفرنہیں۔12ربیع الاول کےبعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اورسیاست گرم ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں