روپیہ مزید تگڑا،ڈالر کی قیمت میں کمی،227 روپے کا ہوگیا

DOLLAR VS RUPEE

 انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر 227 روپے کا ہوگیا۔ 

انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روزڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے45 پیسےتک سستا ہوگیا۔ڈالرانٹربینک میں227 روپےکی سطح پرپہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں مزید کمی

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی آمد سےقبل ڈالر 237 روپے 2 پیسے پرتھا۔اسحاق ڈارکی آمد پرپہلےروز ڈالر 3 روپے11 پیسےسستا ہوکر233 روپے91 پیسوں کی سطح پرآگیا تھا۔

فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ستمبرکےاختتام تک ڈالر228 روپے45 پیسوں کی سطح تک گرگیا۔ مجموعی طور پر اس دوران  اب تک ڈالر10 روپے2 پیسوں تک سستا ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں