پاسپورٹ اس کیس میں ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں، مریم نواز

اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟

مریم نواز نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ، مگر پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟

میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش ” کے لیے تین ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا،  کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔


متعلقہ خبریں