بندوق کے زور پر بات چیت نہیں ہوتی، بس چائے کے ساتھ روٹی کھانے پر ایف آئی آر رہ گئی، عمران خان


سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گیا ہے اور وہ چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کی ہے۔

عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی، صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خان صاحب آج کیا ہونے جا رہا ہے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ کچھ پتہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس: عمران خان کی معافی قبول، شوکاز نوٹس خارج

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج آپ روسٹرم پر آئینگے؟ عمران خان جواب میں مسکرا دئیے اور کہا کہ لوگ سسٹم سے مایوس ہو چکے ہیں، ملک میں ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ طاقتور کیلئے الگ قانون اور دوسرے کیلئے الگ قانون ہے، میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گیا ہے اور وہ چاے میں روٹی ڈال کر کھانے کی ہے، جب مذاکرات کر رہے ہو تو بات چیت کیلیے دروازے کھلے رہتے ہیں ، بندوق کے زور پر تو بات چیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نہیں بیٹھے گے، ہفتہ سے ملک بھر میں متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں