پی ٹی آئی نے طے کر لیا، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے، وزیر داخلہ پنجاب

پی ٹی آئی نے طے کر لیا، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے، وزیر داخلہ پنجاب

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پارٹی نے طے کر لیا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے، عمران خان جلد پاکستان کے وزیراعظم  نظر آرہے ہیں۔

25 مئی کا واقعہ، پنجاب حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 25 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں،
تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف چالان پیش کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ پنجاب نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو نکلیں گے،عمران خان جلد پاکستان کے وزیراعظم نظر آ رہے ہیں۔

پرامن جلسے کی اجازت دیں گے، قانون توڑا تو 25 مئی سے برا حال کریں گے، رانا ثنا اللہ

انہوں ںے کہا کہ گوجرانولہ میں واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور تشدد کیا گیا، سی سی پی او گوجرانولہ جواب دیں گے کہ کیوں گرفتار کیا گیا؟

کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے بات ہو چکی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو سی سی پی او اور ایس ایچ او کو ریموو کیا جائے گا۔

راناثنا اللہ کو گرفتار کرنیکا ارادہ ہے، ن لیگی قائدین کے خلاف کارروائی ہوتی تو شہباز گل کا واقعہ نہ ہوتا، ہاشم ڈوگر

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ یہ کوئی قانون نہیں ہے کہ جس کو جہاں سے مرضی چاہے اٹھا لیا جائے۔


متعلقہ خبریں