آرمی چیف کی توسیع کو آئین کے تناظر میں دیکھنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان



جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کو آئین کے تناظر میں دیکھنا ہوگا۔ نئے آرمی چیف کا تقرر کس نے کرنا ہے ؟ اس کا میرٹ کیا ہے ؟ سب آئین میں موجود ہے۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاوجہ ایک باولے کو اہمیت نہیں دی جانی چاہئے، یہ شخص اس قابل نہیں کہ اس سے کسی سنجیدہ معاملے پر بات کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی یہاں تشریف لائے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں، ان کے بیٹے کی مکمل سپورٹ کریں گے، بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو فتنہ سے آزادی ملی ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آرمی چیف تعینات ہوتا ہے۔ عمران خان کو آرمی چیف کی تعیناتی پر ڈسکشن نہیں کرنی چاہیئے۔ عمران خان کون ہے جو حکومت کو ڈیکٹیشن دے۔

یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے جلد الیکشن کے مطالبہ پر کہا کہ پہلے اپنی حکومت2028 تک بتاتے رہے جب عدم اعتماد آیا تو کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دو۔

 


متعلقہ خبریں