قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

فضل الرحمان کی کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے اور سڑکیں جام کرنیکی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے ٹوٹس جاری کرنے کا فیصلہ چیئرمین رانا قاسم نون کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے چیئرمین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ایس ایس پی خرم رشید کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

جے یو آئی کے غنڈوں نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا، فضل الرحمان پر پرچہ ہونا چاہیے: فواد چودھری

جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے قائمہ کمیٹی میں تحریک استحقاق جمع کرائی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پولیس جے یو آئی (ف) کے کارکنان کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ لاجز گئی تھی۔

اسلام آباد پولیس کا آپریشن: پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بن گیا، فضل الرحمان پہنچ گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس دوران سینیٹر کامران مرتضی پر تشدد کیا تھا اور جے یو آئی (ف) کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔


متعلقہ خبریں