تحریک انصاف اداروں سے تصادم پر یقین نہیں رکھتی، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بہترین فیصلہ آیا، فواد چودھری

تحریک انصاف اداروں سے تصادم پر یقین نہیں رکھتی، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بہترین فیصلہ آیا، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے چھ ماہ میں بدترین فاشزم دکھائی، ایسی فاشزم مارشل لا کے دور میں نہیں ہوتی تھی، پاکستان ترقی کی جانب جا رہا تھا ریسورس ہو گیا۔

صدر کی وجہ سے لانگ مارچ نہیں ہو رہا، اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو اچھی بات ہے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  حقیقی آزادی مارچ میں ملک بھر سے لوگ نکلیں گے، حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، تمام اضلاع میں تنظیمیں مارچ کی قیادت کریں گی، لاکھوں لوگ مارچ میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن پاکستان میں ریلیف نہیں ملا، بجلی کے بل دینا بھی عوام کے لئے مشکل ہوگیا ہے، حکومت کی پوری توجہ مقدمات ختم کرانے پر ہے۔

اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں، وہ ڈیل کے بغیر نہیں آسکتا تھا، عمران خان

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ سے بہترین فیصلہ آیا، تحریک انصاف اداروں سے تصادم پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا ہے، مریم لندن جائیں گی، ایون فیلڈ میں رہیں گی، باہر آ کر کہیں گی میرا ان فلیٹوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

توہین عدالت کیس: عمران خان کی معافی قبول، شوکاز نوٹس خارج، کیس ختم

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیر اعظم کے جہاز میں پاکستان آیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف وکیل مقدمات میں خود پیچھے ہٹ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں