ہم نے پارلیمنٹ بنالی، الیکشن کروانے شروع کردیے لیکن اپنے رویوں سے ملک نہیں بنا سکے، کائرہ


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرالزماں کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ بنا لی، الیکشن کروانے شروع کردیے لیکن ہم اپنے رویوں سے ملک نہیں بنا سکے، ہمیں دنیا سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف کی توسیع کو آئین کے تناظر میں دیکھنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سینئر صحافی و کالم نگار امجد صدیقی کی کتاب ’ سفر کہانی‘ کی منعقدہ تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم کے مشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اپنے بارے میں سچ نہیں لکھتے، اپنی خامیاں و کمیاں چھپا لیتے ہیں لیکن مصنف نے اپنے بارے میں سچ لکھا ہے اور بہت ہمت کی ہے۔

سرفراز احمد کی سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل

قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ ہجرت کا جو سفر ہے وہ بہت عجیب ہے، میرے علاقے گجرات کے لوگ دنیا بھر میں گئے ہیں، ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے لیکن آج کل سفر بہت مشکل ہو گیا ہے مگر رکا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگل امیگرنٹس چونکہ بہت مہنگے ہیں اس لیے سستی لیبر ترقیافتہ ممالک میں غیر قانونی امیگریشن کی جگہ بنائے رکھتی ہے، بیرون ملک مقیم لوگ بڑی جدوجہد اور سخت محنت مشقت کے بعد رقوم بھجوانے کے قابل ہوتے ہیں، پاکستانی بڑی محنتی قوم ہے۔

بابراعظم کی کور ڈرائیو فزکس کتاب کا حصہ بن گئی

ہم نیوز کے مطابق پی پی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اوور سیز پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے، دنیا سے سیکھ کر آپ علم حاصل کر لیں تو یہ بڑی بات ہے۔


متعلقہ خبریں