پی ایم ڈی سی کو دوبارہ تشکیل دینے کا بل کثرت رائے سے منظور

سینیٹ: 52 اراکین گیارہ مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈنیٹل کونسل  (پی ایم ڈی سی) کو دوبارہ تشکیل دینے کا بل 2022 سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد بل پیش کئے گئے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ایمپلائز ایکٹ ترمیمی بل سینیٹر سرفراز بگٹی نے پیش کیا جو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

سینیٹ اجلاس، بلوچستان میں پانی کے مسئلے پر اراکین کا واک آؤٹ

اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹوٹ ایکٹ 2021 کی تنسیخ کے بل کی منظوری کی گئی جو سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیش کیا تھا۔

بل کا مقصد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزسے ایم ٹی آئی ایکٹ کا خاتمہ ہے۔

سینیٹ میں قومی کمیشن برائے حقوق طفل ترمیمی بل 2022 بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں